مدھیہ پردیش میں گرمی کے دوران موسم نے کروٹ لی، چار دن تک آندھی اور بارش کے آثار، کئی اضلاع میں الرٹ جاری
بھوپال، 18 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں بدھ سے موسم اچانک کروٹ لینے جا رہا ہے۔ ریاست میں ایک مضبوط ویدر سسٹم سرگرم ہونے کی وجہ سے اگلے چار دنوں تک گرمی سے راحت ملنے کے آثار ہیں۔ اس دوران کہیں تیز آندھی چلے گی، تو کہیں بارش کے ساتھ گرج چمک اور بادل چ
ایم پی میں بارش کی علامتی تصویر


بھوپال، 18 مارچ (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں بدھ سے موسم اچانک کروٹ لینے جا رہا ہے۔ ریاست میں ایک مضبوط ویدر سسٹم سرگرم ہونے کی وجہ سے اگلے چار دنوں تک گرمی سے راحت ملنے کے آثار ہیں۔ اس دوران کہیں تیز آندھی چلے گی، تو کہیں بارش کے ساتھ گرج چمک اور بادل چھائے رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شمال مغربی ہندوستان میں سرگرم ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر اب مدھیہ پردیش میں بھی دکھائی دے گا۔ اس کے باعث 19 سے 21 مارچ کے درمیان ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔ ریاست کے شمال مغربی حصے میں پانچ سائیکلونک سرکولیشن سرگرم ہیں، جبکہ جنوب مشرقی علاقے میں بھی ایک ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے گوالیار-چمبل ڈویژن میں منگل کو بادل چھائے رہے اور درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔ اب گوالیار سمیت 13 اضلاع میں بدھ کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وہیں 21 مارچ تک بھوپال، اندور، اجین اور جبل پور میں بھی موسم میں تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

درجہ حرارت کی بات کریں تو کھرگون سب سے گرم رہا، جہاں پارہ 38.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ کھجوراہو میں 38.4، نرسنگھ پور میں 38، رائسین میں 37.6، منڈلا میں 37.5، نرمدا پورم میں 37.2 اور کھنڈوا میں 37.1 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔ بڑے شہروں میں جبل پور سب سے گرم رہا، جہاں درجہ حرارت 36.1 ڈگری درج ہوا۔ اس کے علاوہ بھوپال میں 35.2، اندور میں 34.9 اور اجین و گوالیار میں 35.5 ڈگری درجہ حرارت رہا۔

مارچ کے پہلے پکھواڑے میں جہاں تیز گرمی کا اثر نظر آیا، وہیں اب موسم میں تبدیلی شروع ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس مہینے پہلی بار اتنا مضبوط سسٹم سرگرم ہوا ہے، جس کا اثر چار سے پانچ دنوں تک پوری ریاست میں دیکھنے کو ملے گا۔ تاہم، اس سسٹم کے گزرنے کے بعد 22 مارچ سے ایک بار پھر گرمی تیز ہو جائے گی۔ اندازہ ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھے گا۔ بھوپال، اندور اور اجین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، جبکہ رات کا درجہ حرارت 14 سے 20 ڈگری کے درمیان رہے گا۔

گزشتہ 10 سالوں کے ٹرینڈ کے مطابق، مارچ میں دن گرم اور راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہتی ہیں، ساتھ ہی وقفے وقفے سے بارش بھی ہوتی ہے۔ اس بار بھی موسم اسی پیٹرن پر چل رہا ہے۔ وہیں اپریل اور مئی میں ریاست میں 15 سے 20 دنوں تک ’لو‘ (ہیٹ ویو) چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande