میونسپل کمشنر جموں نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
جموں، 18 مارچ (ہ س)۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو نے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو درپیش شہری مسائل کا جائزہ لیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ وارڈ نمبر 26، 39 اور 66 کے تحت آنے والے علاقوں ٹاپ شیرخانی
Jmc


جموں، 18 مارچ (ہ س)۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو نے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوام کو درپیش شہری مسائل کا جائزہ لیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ دورہ وارڈ نمبر 26، 39 اور 66 کے تحت آنے والے علاقوں ٹاپ شیرخانیاں، سبھاش نگر، سوریہ ونشی نگر، لوئر روپ نگر اور مٹھی میں کیا گیا۔ اس دوران کمشنر نے مقامی لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔مقامی باشندوں نے پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، خراب سڑکوں کی مرمت اور گلیوں میں ٹائلز لگانے جیسے مسائل کو اجاگر کیا۔ اس کے علاوہ صفائی ستھرائی اور خراب اسٹریٹ لائٹس کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آئیں۔

کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر ونود شرما کو صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے اور عملے کی نگرانی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی۔برقی شعبے کو اسٹریٹ لائٹس کا مکمل جائزہ لے کر خراب لائٹس کی فوری مرمت یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے، جبکہ انجینئرنگ شعبے کو نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت اور ٹائلنگ کے کام کا تخمینہ لگا کر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے جائز مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت کے اندر پورا کیا جائے گا اور مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی سے کام کر کے شہری سہولیات میں بہتری لائی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande