وزیر اعلیٰ نے جموئی میں 914 کروڑ روپے کے 370 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا
جموئی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز جموئی ضلع کے لگھوار میں منعقدہ سمردھی یاترا پروگرام کے دوران 914 کروڑ روپے کے کل 370 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں میں 602 کروڑ کے 181 پروجیکٹوں کا افتتاح اور
وزیر اعلیٰ نے جموئی میں 914 کروڑ روپے کے 370 ترقیاتی پروجیکٹوںکا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


جموئی، 18 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بدھ کے روز جموئی ضلع کے لگھوار میں منعقدہ سمردھی یاترا پروگرام کے دوران 914 کروڑ روپے کے کل 370 ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

ان پروجیکٹوں میں 602 کروڑ کے 181 پروجیکٹوں کا افتتاح اور 312 کروڑ روپے کے 189 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے ضلع میں 27,031.47 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے کندھ گھاٹ ریزروائر پروجیکٹ کا افتتاح بھی کیا اور اس کی تختی کی نقاب کشائی اور متعلقہ ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔

پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے پرگتی یاترا کے تحت اعلان کردہ پروجیکٹوں کی پیشکش کا مشاہدہ کیا اور ان پر عمل آوری کی صورتحال کے بارے میں افسران سے تفصیلی جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے اسٹال کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے متعدد فلاحی اسکیموں کے مستحقین میں علامتی چیک تقسیم کئے۔ اس اسکیم کے تحت 1073 استفادہ کنندگان کو 5 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کئے۔ 12,814 جیویکا سیلف ہیلپ گروپس کو 114 کروڑ روپے سے زیادہ بینک لون کے طور پر فراہم کیے گئے اور تقریباً 29.62 کروڑ روپے 578 گروپوں کو ریوولنگ اور فنی سرمایہ کاری کے تحت فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے آیوشمان کارڈ اور بہار اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کے استفادہ کنندگان کو بھی مدد فراہم کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande