
علی گڑھ, 17 مارچ (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے دو طلبہ نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ فیضان الحق نے 30واں اور نوید شریف نے 72واں مقام حاصل کیا۔
جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن نے جموں و کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس اور الائیڈ سروس کے لیے 90 امیدواروں کو طبی معائنہ کے لیے نامزد کیا ہے۔
ریزیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد حسن نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ان کی مسلسل محنت، عزم اور اکیڈمی کی مؤثر تعلیمی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ