ارکان اسمبلی کو پابندی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے وزیراعلی کی ہدایت
حیدرآباد ، 17 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کانگریس ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران پابندی سے شرکت کرتے ہوئے تیاری کے ساتھ مباحث میں حصہ لیں۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس سے وزیراعلی نے پارٹی ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ اپ
ارکان اسمبلی کو پابندی کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرنے وزیراعلی کی ہدایت


حیدرآباد ، 17 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی ریونت ریڈی نے کانگریس ارکان اسمبلی کو ہدایت دی کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن کے دوران پابندی سے شرکت کرتے ہوئے تیاری کے ساتھ مباحث میں حصہ لیں۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی اجلاس سے وزیراعلی نے پارٹی ارکان کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کے الزامات کا موثر انداز میں جواب دیں ۔ و زیراعلی نے کہا کہ عوامی حکومت 20 مارچ کو اپنا تیسرا بجٹ پیش کر رہی ہے اور ترقیاتی و فلاحی اسکیمات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے خطبہ میں حکومت کی اسکیمات اور مستقبل کے منصوبہ کو پیش کیا گیا ہے ۔ گورنر کا خطبہ حکومت کے ترقیاتی منصوبہ کا روڈ میپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت کی ناکامیوں پر مباحث کا وقت ختم ہوناچا ہئے اور ہمیں مستقبل کے ایکشن پلان اور عوامی بہبود کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ گورنمنٹ وہپ کے درمیان بہترتال میل کے ذریعہ ایوان میں موضوعات کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان کو مباحث میں غیر ضروری امور کو شامل کرنے کے بجائے موضوع کے مطابق بحث کی جائے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جس وقت وہ اپوزیشن میں تھے ، اس وقت انہیں عوامی موضوعات پر اظہار خیال کا موقع نہیں دیا گیا۔ بھٹی وکرمارکا کو سی ایل پی لیڈرہونے کے باوجود مائیک نہیں دیا گیا۔ جانا ریڈی کے ساتھ بھی سابق حکومت کا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان سے انہیں مکمل سیشن تک کیلئے معطل کرتے ہوئے مباحث میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ وزیراعلی نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کے مسئلہ پر کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔ خاتون ارکان کو بھی پابندی کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے مباحث میں حصہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے اسمبلی کی مختلف کمیٹیوں کی عاجلانہ تشکیل کا مشورہ دیا اور کہا کہ ارکان اسمبلی و کونسل کو دیگر ریاستوں کا دورہ کرتے ہوئے عوامی مسائل اور حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہئے ۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ارکان کو پارٹی اور حکومت کی پالیسی کے مطابق اظہار خیال کرنا چاہئے کیونکہ ان کی کسی بھی غلطی سے حکومت کا امیج متاثر ہوسکتا ہے۔ انہوں نے 99 روزہ پرجا پالنا پرگتی پرانالیکا پروگرام پر دیہی علاقوں میں موثر انداز میں عمل آوری کا مشورہ دیا۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande