
بی جے پی صدر نتن نوین نے سنجے سراوگی کی ماں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کور کمیٹی کی میٹنگ میں راجیہ سبھا انتخابات پر غور کیا گیاپٹنہ/دربھنگہ، 24 فروری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین منگل کے روز دربھنگہ پہنچے۔ انہوں نے دربھنگہ شہر سے بی جے پی ایم ایل اے اور ریاستی صدر سنجے سراوگی کی آنجہانی والدہ کے لئے تعزیتی اجلاس میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔قبل ازیں متھیلا کی ثقافتی راجدھانی دربھنگہ ہوائی اڈے پر ان کی آمد پر، ماحول جئے شری رام، بھارت ماتا کی جئے، اور نتن نوین زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ کارکنوں اور رہنمائوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا قومی صدر کے استقبال کے لیے آگے بڑھے۔ حالانکہ قومی صدر نے میڈیا سے دوری برقرار رکھی اور سیدھے ریاستی صدر کی رہائش گاہ کی طرف روانہ ہوئے۔سنجے سراوگی کی ماں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نتن نوین دربھنگہ سرکٹ ہاؤس پہنچے، جہاں بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں پر آنے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کے انتخاب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تنظیم کے جنرل سکریٹری بھیکھو بھائی دلسانیا، مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے، نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا، وزراء ڈاکٹر دلیپ جیسوال، سنجے جیسوال، سابق وزیر جیویش کماراور راجیہ سبھا رکن ڈاکٹر دھرم شیلا گپتا موجود تھے۔قابل ذکر ہے کہ سنجے سراوگی کی والدہ رادھا دیوی سراوگی کا 13 فروری کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد سے سیاسی رہنما اور وزراء ان کی رہائش گاہ پر آتے رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan