انڈین گولف پریمیئر لیگ کو 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ملی، 10 شہروں میں فرنچائزز کا اعلان
نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ انڈین گولف پریمیئر لیگ (آئی جی پی ایل) نے 10 فرنچائز پارٹنرز سے ڈالر100 ملین کی سرمایہ کاری کے عزم کو حاصل کرتے ہوئے، ہندوستانی گولف کی تاریخ میں سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ہر فرنچائز نے اگلے 10 سالوں میں ت
گو؛ف


نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ انڈین گولف پریمیئر لیگ (آئی جی پی ایل) نے 10 فرنچائز پارٹنرز سے ڈالر100 ملین کی سرمایہ کاری کے عزم کو حاصل کرتے ہوئے، ہندوستانی گولف کی تاریخ میں سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ ہر فرنچائز نے اگلے 10 سالوں میں تقریباڈالر 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

10 شہروں میں اختیار، ملک گیر نمائندگی: آئی جی پی ایل نے حیدرآباد، ممبئی، کولکاتا، دہلی، چنئی، وشاکھاپٹنم، گوا، بنگلورو، پنجاب، اور گروگرام کو اختیارسے نوازا ہے۔ اس فارمیٹ کو ملک بھر کے بڑے میٹروز اور ابھرتے ہوئے خطوں میں پیشہ ورانہ گولف لانے کی جانب ایک بڑا قدم سمجھا جارہاہے۔

ڈالر250 ملین انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری: لیگ آپریشنز کے علاوہ، شراکت داروں نے ٹائر II اور III شہروں اور دیہاتوں میں 8-10 ایکڑ کے چھوٹے گولف کورسز تیار کرنے کے لیے ڈالر250 ملین کی اجتماعی سرمایہ کاری کا ہدف رکھا ہے۔ اس کا مقصد گولف کو روایتی اشرافیہ کے دائرے سے نکال کر عوام تک پہنچانا ہے۔

تین براعظموں تک توسیع کا منصوبہ: آئی جی پی ایل اپنے پہلے سال میں تین براعظموں بشمول ہندوستان، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں اپنی توسیعی حکمت عملی کا آغاز کرے گا۔ اس کا ہدف اگلے تین سے چار سالوں میں پانچ ممالک تک پھیلانا ہے۔

آئی جی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اتم سنگھ منڈی نے کہا کہ یہ کھیلوں کی روایتی سرمایہ کاری نہیں ہے بلکہ کھیلوں کے ذریعے قوم کی تعمیر کا ایک پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک جامع گولف ماحولیاتی نظام کو ترقی دے رہی ہے۔

نچلی سطح پر گولف کو فروغ دینا: آئی جی پی ایل نے انڈین گولف ایسوسی ایشن، ویمنز گولف ایسوسی ایشن آف انڈیا، پروفیشنل گولفرز ایسوسی ایشن آف انڈیا، اور گولف فاو¿نڈیشن کے ساتھ مل کر گولف ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت اسکولوں اور کھیل کے میدانوں میں گولف کو فروغ دیا جائے گا۔ لیگ فارمیٹ، مقابلے کے شیڈول اور کھلاڑیوں کی نیلامی کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande