ستمبر میں پھر آمنے سامنے ہوں گے فلائیڈ میویدر اور مینی پیکیاو، لاس ویگاس کے اسفیئر میں تاریخی ری میچ
لاس اینجلس، 24 فروری (ہ س)۔ قدآور مکے باز فلائیڈ میویدر جونیئر اور مینی پیکیاو نے اپنے مشہور 2015 کے مقابلے کے ری میچ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دونوں عظیم کھلاڑی 19 ستمبر کو لاس ویگاس میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ لاس ویگاس کے جدید
قدآور مکے باز فلائیڈ میویدر جونیئر اور مینی پیکیاو


لاس اینجلس، 24 فروری (ہ س)۔ قدآور مکے باز فلائیڈ میویدر جونیئر اور مینی پیکیاو نے اپنے مشہور 2015 کے مقابلے کے ری میچ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ دونوں عظیم کھلاڑی 19 ستمبر کو لاس ویگاس میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ مقابلہ لاس ویگاس کے جدید ترین وینیو اسفیئر میں منعقد کیا جائے گا اور اسے نیٹ فلکس پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

تقریباً 49 سالہ میویدر نے حال ہی میں نو سال کی مسابقتی ریٹائرمنٹ کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہیں 47 سالہ پیکیاو بھی چار سال کے وقفے کے بعد دوبارہ رنگ میں لوٹے ہیں۔ دونوں مکے بازوں نے ابھی تک ری میچ کے لیے وزن کے زمرے اور راونڈز کی تعداد کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ 2015 میں ہوئے ان کے پہلے مقابلے میں میویدر نے فیصلہ کن جیت درج کی تھی۔ حالانکہ وہ مقابلہ طویل عرصے سے وابستہ امیدوں پر پوری طرح کھرا نہیں اتر سکا، لیکن کمائی کے معاملے میں اس نے پے-پر-ویو کے کئی ریکارڈ توڑے تھے اور عالمی سطح پر زبردست شہرت حاصل کی تھی۔

میویدر نے بیان میں کہا کہ نتیجہ پہلے جیسا ہی رہے گا، جبکہ پیکیاو نے دعویٰ کیا کہ پچھلی بار وہ چوٹ کے باوجود لڑے تھے اور اس بار مداحوں کو بہتر کارکردگی دیکھنے کو ملے گی۔

دونوں کھلاڑی اپنے کیریئر کے عروج سے آگے نکل چکے ہیں، لیکن مقبولیت کے معاملے میں آج بھی دنیا کے سب سے بڑے ناموں میں شمار ہوتے ہیں۔ ایسے میں ستمبر میں ہونے والا یہ ری میچ باکسنگ کی دنیا کے بے صبری سے انتظار کیے جانے والے مقابلوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande