جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے شری کانت اور تنوی
نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔ جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہونے والا ہے، تجربہ کار شٹلر کدامبی شری کانت اور ورلڈ جونیئر چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی تنوی شرما ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے ۔ سابق عالمی نمبر ایک کدامبی
جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے شری کانت اور تنوی


نئی دہلی، 23 فروری (ہ س)۔

جرمن اوپن سپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منگل سے شروع ہونے والا ہے، تجربہ کار شٹلر کدامبی شری کانت اور ورلڈ جونیئر چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی تنوی شرما ہندوستانی چیلنج کی قیادت کریں گے ۔

سابق عالمی نمبر ایک کدامبی شری کانت، جنہوں نے 2021 کی عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، گزشتہ سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ ملائیشیا ماسٹرز سپر 500 اور سید مودی انٹرنیشنل سپر 300 ٹورنامنٹس میں رنر اپ رہے، حالانکہ وہ کوئی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہے۔

31 سالہ سری کانت کی عالمی رینکنگ ایک وقت میں 82 تک گر گئی تھی، لیکن اب وہ 32 پر دوبارہ اپنی پوزیشن حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اعلیٰ سطح کے سپر 750 اور سپر 1000 ٹورنامنٹس میں براہ راست انٹری حاصل کرنے کے لیے اپنی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ اپنی مہم کا آغاز کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف کر یں گے۔

خواتین کے سنگلز زمرے میں 16 سالہ تنوی شرما جو اس وقت دنیا میں 40 ویں نمبر پر ہیں، پہلے راو¿نڈ میں ملائیشیا کی وونگ لنگ چنگ کا مقابلہ کریں گی۔ تنوی نے اس سیزن کے شروع میں انڈیا اوپن اور انڈونیشیا ماسٹرز کے قریبی میچوں میں عالمی نمبر دو وانگ زی یی اور عالمی نمبر 12 توموکا میازاکی کو تین گیمز میں شکست دی۔ اس نے ایشین بیڈمنٹن ٹیم چمپئن شپ میں عالمی نمبر 17 بوسانان اونگ بامرنگفن کو بھی حیران کر دیا۔

تنوی نے گزشتہ سال کے آخر سے مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ گوہاٹی ماسٹرز سپر 100 اور 2025 یونائیٹڈ اسٹیٹس اوپن سپر 300 میں رنر اپ رہی، جبکہ سید مودی انٹرنیشنل سپر 300 میں سیمی فائنل تک پہنچی۔

دنیا میں 51 ویں نمبر کی مالویکا بنسوڑ گھٹنے کی سنگین انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد سال کا چھٹا ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔ انہیں چوٹ کی وجہ سے میچ میں برتری کے باوجود جون 2025 میں انڈونیشیا اوپن سے دستبردار ہونا پڑا۔ پہلے راو¿نڈ میں ان کا مقابلہ ڈنمارک کی لائن ہائمارک کرسفیلڈ سے ہوگا۔

تھائی لینڈ ماسٹرز سپر 300 کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اور اوڈیشہ ماسٹرز 2025 میں رنر اپ رہنے والی عالمی نمبر 45 ایشارانی بروا کا مقابلہ پہلے راو¿نڈ میں تھائی لینڈ کی پورنپاوی چوچوونگ سے ہوگا۔

تسنیم میر کو پہلے راو¿نڈ میں چین کی ٹاپ سیڈ وانگ زی یی کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مردوں کے سنگلز زمرے میں کرن جارج کا مقابلہ فرانس کے کرسٹو پاپوف سے ہوگا جبکہ تھرون مانی پلی کا مقابلہ چینی تائپے کے وانگ زو وی سے ہوگا۔

کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اکانکشا کشیپ کا مقابلہ چینی تائپے کی پائی یو پو سے ہوگا۔

خواتین کے ڈبلز میں ہندوستان کی اشونی بھٹ اور شیکھا گوتم کا مقابلہ چینی تائپے کی ہسو ین ہوئی اور لن زہ یون سے ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande