وزیراعلیٰ نے اسپتال پہنچ کر پتھراو میں زخمی بی جے پی لیڈر بندو چوہان سے ملاقات کر کے خیریت دریافت کی
بھوپال، 22 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار کو اندور واقع سی ایچ ایل اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دن قبل بی جے وائی ایم (بھارتیہ جنتا یووا مورچہ) کے مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والی بی جے پی لیڈر بندو چوہان سے ملاقات
وزیر اعلیٰ نے اسپتال پہنچ کر پتھراو میں زخمی بی جے پی لیڈر بندو چوہان سے ملاقات کر کے جانا صحت کا حال


بھوپال، 22 فروری (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اتوار کو اندور واقع سی ایچ ایل اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے ایک دن قبل بی جے وائی ایم (بھارتیہ جنتا یووا مورچہ) کے مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والی بی جے پی لیڈر بندو چوہان سے ملاقات کر کے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ڈاکٹروں سے علاج کی پیش رفت کے سلسلے میں بات چیت کی اور بہتر سے بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بندو چوہان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کر کے انہیں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت متاثرہ کنبے کے ساتھ ہے اور علاج میں کسی قسم کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔

قابل غور ہے کہ نئی دہلی میں اے آئی سمٹ کی مخالفت میں کانگریس کے نیم برہنہ مظاہرے کے خلاف ہفتہ کو بی جے پی اور بی جے وائی ایم کارکنان اندور میں کانگریس دفتر کا گھیراو کرنے پہنچے تھے۔ اسی دوران کانگریس کارکنوں نے پتھراو کر دیا۔ اس پتھراو میں بی جے پی منڈل نائب صدر بندو چوہان بری طرح زخمی ہو گئیں۔ واقعہ کے بعد انہیں اندور کے سی ایچ ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande