چنئی بیچ- تامبرم روٹ پر مضافاتی الیکٹرک ٹرین خدمات متاثر
چنئی، 20 فروری (ہ س)۔ چنئی بیچ اور تامبرم کے درمیان مضافاتی الیکٹرک ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ سگنل فیل ہونے کی وجہ سے اس روٹ پر کئی ٹرینوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا۔ اس رکاوٹ کی وجہ سے صبح کے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنئی
TN-Train-Service-affect


چنئی، 20 فروری (ہ س)۔ چنئی بیچ اور تامبرم کے درمیان مضافاتی الیکٹرک ٹرین خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ سگنل فیل ہونے کی وجہ سے اس روٹ پر کئی ٹرینوں کو راستے میں ہی روک دیا گیا۔

اس رکاوٹ کی وجہ سے صبح کے مسافروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ چنئی کے مضافاتی علاقوں میں رہنے والے لوگ بنیادی طور پر روزانہ کام، اسکول اور کالج جانے کے لیے ریل ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ فی الحال، مضافاتی ٹرینیں چنئی بیچ ریلوے اسٹیشن سے کئی راستوں پر چلتی ہیں، جن میں تامبرم، چینگلپٹو، ترومال پور، بیچ-ویلاچیری، بیچ-گمڈی پونڈی اور بیچ-اراکونم شامل ہیں۔ یہ ٹرینیں بڑی تعداد میں اسکول اور کالج کے طلبا اور کام کرنے والے پیشہ ور افراد استعمال کرتے ہیں۔

سدرن ریلوے نے مطلع کیا ہے کہ چنئی ایگمور ریلوے اسٹیشن پر جاری تعمیر نو کے کام کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر 10 اور 11 سے چلنے والی مضافاتی الیکٹرک ٹرینیں 20 فروری سے 5 اپریل کی آدھی رات تک پلیٹ فارم 5 اور 6 سے چلائی جائیں گی۔

چنئی بیچ سے تامبرم اور چینگلپٹو کے لئے چلنے والی مضافاتی ٹرینیں پلیٹ فارم 6 سے چلیں گی، جبکہ چینگلپٹو اور تامبرم سے بیچ کی طرف جانے والی ٹرینیں پلیٹ فارم 5 سے چلیں گی۔ ان 45 دنوں کے دوران، ٹرینیں عارضی ٹائم ٹیبل کے مطابق ہی چلیں گی۔

مضافاتی ریل سروس پر پہلے ہی دن چنئی بیچ-تامبرم روٹ پر تکنیکی مسائل نے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ سگنل فیل ہونے کے باعث متعدد ٹرینیں مختلف مقامات پر رک گئیں جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

نئے نمبر اور ٹائم ٹیبل کے مطابق کل 160 الیکٹرک ٹرینیں چلیں گی۔ ان میں سے 80 ٹرینیں چنئی بیچ سے چلیں گی اور 80 ٹرینیں چینگل پٹو اور تامبرم سے دونوں سمتوں میں چلیں گی۔ پہلے سے چل رہی 204خدمات کی جگہ اب کل 160 ٹرینیں دونوں سمتوں میں چلیں گی۔ چینگلپٹو اور تامبرم سے بیچ تک کل 67 ٹرینیں چلیں گی۔ ایگمور اسٹیشن پر گیارہ ٹرینیں منسوخ کر دی جائیں گی۔

دریں اثنا، میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ مضافاتی ٹرین خدمات میں کمی کی وجہ سے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی بسیں تمبارم اور کلامبکم کی طرف چلائی جائیں گی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande