ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑا یونیورسٹی میں کرکٹ مقابلے کا پُرجوش افتتاح
اورنگ آباد ، 20 فروری (ہ س)۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑا یونیورسٹی میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح نہایت جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا۔کرکٹ مقابلے کا افتتاح یونیورسٹی کے اراک
Sport-Maha-cricke-tournament


اورنگ آباد ، 20 فروری (ہ س)۔ ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مراٹھواڑا یونیورسٹی میں مختلف کھیلوں اور ثقافتی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے، جن کے تحت کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح نہایت جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا۔کرکٹ مقابلے کا افتتاح یونیورسٹی کے اراکین ڈاکٹر راجیش کرپے اور ڈاکٹر اُماکانت راٹھوڑ کے ہاتھوں انجام پایا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو ٹیم اسپرٹ، نظم و ضبط اور کھیل کے جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کو تعلیمی زندگی میں مسلسل ترقی حاصل کرنے کی بھی نصیحت کی۔ اس مقابلے میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کی ٹیموں نے پُرجوش انداز میں شرکت درج کرائی۔ افتتاحی تقریب کے فوراً بعد پہلا میچ شروع ہوا، جس میں کھلاڑیوں کے اندر خاصا جوش و ولولہ دیکھنے میں آیا۔طلبہ کے نعروں اور تماشائیوں کی زوردار تالیوں سے میدان گونج اٹھا اور پورا ماحول کھیلوں کے رنگ میں رنگ گیا۔ کھیل شعبہ کے سربراہ سچن دیشمکھ نے کہا کہ اس نوعیت کے مقابلے طلبہ میں اتحاد، باہمی تعاون اور صحت مند مسابقت کا جذبہ پروان چڑھاتے ہیں۔ پروگرام کی کامیاب تنظیم میں طلبہ رابطہ کمیٹی نے بھرپور محنت کی۔ اس موقع پر ارون ماتے، اجے گائیکواڑ، شُبھم نوگھڑے، اویناش ہوسے، کارتک شندے، ہنومان گیری اور یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ موجود تھےہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande