سماجی ہم آہنگی اور ماحول کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: ڈی سی پی
کانپور، 20 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر کانپور میں جمعہ کی نماز کے سلسلے میں نوبستہ تھانہ علاقے میں پولیس مکمل الرٹ موڈ پر رہی۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر کی قیادت میں ایڈیشنل انسپکٹرز سمیت پولیس کی مناسب نفری تعینات کی گئی۔ حکام نے حساس اور مخلوط آبادی و
کانپور


کانپور، 20 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے شہر کانپور میں جمعہ کی نماز کے سلسلے میں نوبستہ تھانہ علاقے میں پولیس مکمل الرٹ موڈ پر رہی۔ اسسٹنٹ پولیس کمشنر کی قیادت میں ایڈیشنل انسپکٹرز سمیت پولیس کی مناسب نفری تعینات کی گئی۔ حکام نے حساس اور مخلوط آبادی والے علاقوں کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران اہم چوراہوں، پرہجوم مقامات اور ممکنہ طور پر حساس مقامات پر پکیٹ ڈیوٹی لگانے کی ہدایات دی گئیں۔

پولیس کے ڈپٹی کمشنر، جنوبی دیپندر ناتھ چودھری نے بتایا کہ نوبستہ مچھریہ علاقے میں جائے نماز کا معائنہ کیا گیا۔ نماز کے دوران ہجوم کو کنٹرول کرنے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور سماج دشمن عناصر پر نظر رکھنے کے لیے اضافی چوکسی برتی گئی۔ رمضان المبارک میں نماز جمعہ کے دوران ماحول کو خراب کرنے یا خراب کرنے کی کوشش کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام نے مقامی شہریوں اور مذہبی رہنماو¿ں سے بات چیت کی اور تمام تہواروں کو امن، ہم آہنگی اور بھائی چارے کے ساتھ منانے کی اپیل کی۔ یہ بھی کہا گیا کہ آپ کے علاقے میں پولیس ہر حال میں قیام امن کے لیے تیار ہے، عوام پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande