شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے سیاچین سیکٹر کا دورہ کیا
شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے سیاچین سیکٹر کا دورہ کیا جموں، 20 فروری (ہ س)۔ شمالی کمان فوج کے کمانڈ لیفٹینٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن سیکٹر کا دورہ کر کے وہاں تعینات افواج کی جنگی صلاحیت اور عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق آرمی
Saxhen


شمالی کمان فوج کے کمانڈر نے سیاچین سیکٹر کا دورہ کیا

جموں، 20 فروری (ہ س)۔ شمالی کمان فوج کے کمانڈ لیفٹینٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن سیکٹر کا دورہ کر کے وہاں تعینات افواج کی جنگی صلاحیت اور عملی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ دفاعی ترجمان کے مطابق آرمی کمانڈر نے سیاچن بریگیڈ کا دورہ کرتے ہوئے دنیا کے بلند ترین اور سرد ترین فوجی محاذوں میں سے ایک پر تعینات جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرأت اور لگن کی سراہنا کی۔

انہوں نے تمام افسران و جوانوں پر زور دیا کہ جدید جنگی چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنایا جائے۔آرمی کمانڈر نے سیاچن اسکی نوڈ کا بھی معائنہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی ڈھانچے اور اسکیئنگ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور سخت موسمی حالات اور دشوار گزار علاقے میں خدمات انجام دینے والے جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے جوانوں کے بلند حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے سیاچن گلیشیئر پر عملی برتری برقرار رکھنے کے لیے تکنیکی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

اپنے دورۂ لداخ کے دوران لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے بدھ کے روز مشرقی لداخ میں اگلے مورچوں کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے بات چیت کی اور مشکل جغرافیائی حالات میں ان کی غیر متزلزل وابستگی، اعلیٰ جنگی تیاری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande