
ایم پی کابینہ نے نئی آبکاری پالیسی 27-2026 کو منظوری دی
بھوپال، 19 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کابینہ نے آئندہ سال 27-2026 کے لیے نئی آبکاری (ایکسائز) پالیسی کو منظوری دے دی ہے۔ کابینہ نے نئی آبکاری پالیسی میں کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔ محکمہ رابطہ عامہ کے افسر سنتوش مشرا نے جمعرات کو بتایا کہ آبکاری پالیسی 27-2026 کے سلسلے میں فیصلے لیے گئے ہیں کہ شراب کی دکانوں پر نرمدا کے ساحل سے 5 کلومیٹر کی دوری کی پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مقدس شہروں میں شراب کی دکانوں کی پابندی کو جوں کا توں رکھا گیا ہے۔ کوئی بھی نئی شراب کی دکان نہیں کھولے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ شراب کی دکانوں کے احاطے نہیں کھولے جائیں گے، انہیں پہلے کی طرح بند رکھا جائے گا۔ شراب کی دکانوں کے لائسنس کی تجدید کا متبادل ختم کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تمام 3553 شراب کی دکانوں کی الاٹمنٹ ای-ٹینڈر اور ای-آکشن کے ذریعے کی جائے گی۔ ای-ٹینڈر اور ای-آکشن کے لیے شراب کی دکانوں کی ریزرو قیمت، موجودہ سال کی قیمت میں 20 فیصد کا اضافہ کر کے مقرر کی جائے گی۔ ای-ٹینڈر اور ای-آکشن کے لیے شراب کی دکانوں کے گروپ بنائے جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ 05 شراب کی دکانوں کا ایک گروپ بنایا جا سکے گا۔ ریزرو قیمت کی بنیاد پر، ضلع کے گروپ کو تین-چار بیچ میں درجہ بند کیا جائے گا۔ بیچ کی بنیاد پر تین چار مراحل میں ای-ٹینڈر اور ای-آکشن کی کارروائی کی جائے گی۔
رابطہ عامہ افسر کے مطابق، جعل سازی کے خدشات کو ختم کرنے کے لیے ضمانتی رقم (سیکورٹی ڈپازٹ) کے طور پر صرف ای-چالان/ای-بینک گارنٹی ہی قابل قبول ہوگی۔ عام بینک گارنٹی اور فکسڈ ڈپازٹ (ایف ڈی) قابل قبول نہیں ہوگی۔ شراب کی ڈیوٹی کی شرحیں، مینوفیکچرنگ یونٹ، بار وغیرہ کی لائسنس فیس برقرار رکھی گئی ہے۔
برآمدات کے فروغ اور ایز آف ڈوئنگ بزنس کو مدنظر رکھتے ہوئے درج ذیل التزامات کیے گئے ہیں:-
* شراب بنانے والوں کو گزشتہ سالوں کی طرح اپنی مصنوعات کی قیمت کی منظوری کی ضرورت نہیں ہے۔ مینوفیکچرر پورٹل پر مقررہ نظام کے مطابق اپنی مصنوعات کی قیمت کا اعلان کر سکیں گے۔
* ملک کے باہر شراب کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے فیس میں ترمیم، لیبل رجسٹریشن میں سادگی وغیرہ کا التزام کیا گیا ہے۔
* ریاست کے قبائلی سیلف ہیلپ گروپس کے ذریعے مہوا سے بنی شراب کو دیگر ریاستوں میں ڈیوٹی فری کرانے کے لیے ان کی ریاستوں کی ہیریٹیج یا خصوصی شراب کو ریاست میں ڈیوٹی فری کرنے کا التزام کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن