تنظیم کی طاقت بڑھانے کے لیے اراکین اسمبلی کارکنوں سے باقاعدہ رابطہ کریں: ڈاکٹر موہن یادو
تنظیم کی طاقت بڑھانے کے لیے اراکین اسمبلی کارکنوں سے باقاعدہ رابطہ کریں: ڈاکٹر موہن یادو بھوپال، 19 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عوامی نمائندوں سے تنظیم اور حکومت کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ک
بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ


بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ


تنظیم کی طاقت بڑھانے کے لیے اراکین اسمبلی کارکنوں سے باقاعدہ رابطہ کریں: ڈاکٹر موہن یادو

بھوپال، 19 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے عوامی نمائندوں سے تنظیم اور حکومت کی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں کارکنوں کے ساتھ باقاعدہ رابطہ قائم کریں، خاص طور پر بوتھ سطح تک فعال رابطہ بنائے رکھیں، تاکہ تنظیم کی طاقت اور عوامی اعتماد دونوں مضبوط ہوں۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کی رات وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ترقیاتی کاموں کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ سڑک، آبپاشی، تعلیم، صحت، صنعت اور روزگار جیسے شعبوں میں جو اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں، ان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانا عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر اسمبلی حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے اور جہاں ضرورت ہو، وہاں فوری فیصلے لے کر کاموں کو تیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد کی اسکیمیں ہی بی جے پی حکومت کی پہچان ہیں۔ غریبوں کی بہبود، خواتین کو بااختیار بنانے، کسانوں کے مفاد، نوجوانوں کے روزگار اور سماجی تحفظ سے جڑی اسکیموں کا فائدہ آخری شخص تک پہنچے، اس کے لیے زمینی سطح پر مسلسل کوششیں ضروری ہیں۔ اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیداران گاوں گاوں جا کر عوام سے رابطہ کریں، ان کے مسائل سنیں اور فوری حل کو یقینی بنائیں۔ اپوزیشن کو عوامی نمائندے حقائق اور کامیابیوں کی بنیاد پر مضبوطی سے جواب دیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کی پالیسیاں اور فیصلے پوری طرح شفاف اور عوامی مفاد میں ہیں۔ اپوزیشن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا حقائق پر مبنی اور منطقی جواب دینا ضروری ہے، تاکہ عوام تک صحیح معلومات پہنچے۔ تنظیم کی مضبوطی، ترقیاتی کاموں کی رفتار اور عوام کے تئیں حساسیت، ان تینوں بنیادوں پر ہی ریاست کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت غریبوں کی خدمت اور عوامی بہبود کو اولین ترجیح مان کر کام کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کا بجٹ 27-2026 صرف آمدنی اور اخراجات کا حساب کتاب نہیں، بلکہ ترقی، سرمایہ کاری اور عوامی مفاد کے تئیں ہمارے عزم کا مضبوط ارادہ ہے۔ تمام عوامی نمائندے مل کر حکومت کی کامیابیوں کو عوام تک پہنچائیں اور مدھیہ پردیش کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کے ساتھ کام کریں۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیلوال نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نظریہ پر مبنی جماعت ہے۔ ہماری پارٹی میں تربیت ایک مسلسل عمل ہے۔ آج ریاستی دفتر میں تربیتی ورکشاپ مکمل ہوئی ہے۔ یہ تربیت کارکنوں کو نئی توانائی، سمت اور کام کرنے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تربیت کے ذریعے ہر کارکن تک تنظیم کے طریقہ کار اور نظریے کی واضح معلومات پہنچیں، تاکہ ان کا لگاو ہمیشہ پارٹی کے بنیادی جذبے اور تعمیرِ قوم کے عزم کے ساتھ بنا رہے۔

بی جے پی کے علاقائی تنظیمی جنرل سکریٹری اجے جاموال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت عوام کے مفادات کو دھیان میں رکھ کر زیادہ تر فیصلے لے رہی ہے۔ ہمیں اپنے اخلاق اور برتاؤ سے عوام کا دل جیتنا ہے۔ ہمیں اپنی خامیاں دور کر کے مرکز اور ریاست کی اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانا ہے۔ اپنے علاقے کے عوام کے مفادات کے لیے ان کے درمیان جا کر، عوام سے تبادلہ خیال کر کے علاقے کی ترقی کی اسکیمیں بنانی ہیں۔

ساتھ ہی مرکزی حکومت اور مدھیہ پردیش کی بی جے پی حکومت کی اسکیموں کی جانکاری دے کر اہل مستحقین کو ان اسکیموں کا فائدہ دلانا ہے۔ عوام اور علاقے کی ترقی کے لیے مزید کیا بہتر ہو سکتا ہے، اسے لے کر کام کریں اور حکمت عملی بنائیں۔ اپنے اپنے بوتھ میں لوگوں کو اور زیادہ تعداد میں جوڑ کر بااختیار بنانا ہے۔

میٹنگ میں بی جے پی کے ریاستی انچارج ڈاکٹر مہیندر سنگھ ، نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڑا اور راجیندر شکلا اسٹیج پر موجود تھے۔ میٹنگ کی نظامت پارلیمانی امور کے وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے کی اور قانون ساز پارٹی کے جنرل سکریٹری شیلیندر جین نے اظہار تشکر کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande