وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ہفتہ کو دتیا کو 532 کروڑ روپے کے ترقیاتی تحفے دیں گے
سندھ ندی پر نو تعمیر شدہ پل کا افتتاح کریں گے بھوپال، 20 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو 21 فروری کو دتیا ضلع کی تحصیل سیوڑھا میں منعقدہ پروگرام میں 532 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ اس میں بنیادی طور پر سندھ ندی پر نو تعمیر
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو (فائل فوٹو)


سندھ ندی پر نو تعمیر شدہ پل کا افتتاح کریں گے

بھوپال، 20 فروری (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو 21 فروری کو دتیا ضلع کی تحصیل سیوڑھا میں منعقدہ پروگرام میں 532 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا تحفہ دیں گے۔ اس میں بنیادی طور پر سندھ ندی پر نو تعمیر شدہ پل کا افتتاح شامل ہے۔ ساتھ ہی ساندیپنی سرکاری ہائر سیکنڈری اسکول، بسئی سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو سنکوا دھام کے قریب واقع دواریکادھیش مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گے۔

زرعی پیداوار منڈی کے احاطے سیوڑھا میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو 299.32 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے 53 ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور 233.24 کروڑ روپے کی لاگت کے 21 کاموں کا بھومی پوجن اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ساتھ ہی مختلف سرکاری اسکیموں میں مستحقین کو فوائد تقسیم کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande