
آدیواسی دھرم کوڈ کو لے کر 25 کو دہلی کے جنتر منتر پر قومی دھرنا
رانچی، 20 فروری (ہ س)۔ آدیواسی دھرم کوڈ (قبائلی مذہب کوڈ) کے مطالبے کو لے کر آئندہ 25 فروری کو دہلی کے جنتر منتر میں ملک گیر دھرنا مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کا انعقاد راشٹریہ آدیواسی سمنویہ سمیتی بھارت کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
قومی کنوینر دیو کمار دھان نے جمعہ کو بتایا کہ دھرنے میں جھارکھنڈ، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، اڈیشہ، اتر پردیش، بہار، مغربی بنگال، آسام، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت مختلف ریاستوں سے ہزاروں کی تعداد میں قبائلی سماج کے رہنما اور نمائندے شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے کے بعد ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور رجسٹرار جنرل آف انڈیا کو سپرد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن