شعبہ امراض قلب کے فیکلٹی اراکین کی یو پی سی ایس آئی لکھنؤ اجلاس میں نمایاں شرکت
علی گڑھ، 20 فروری (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ امراض قلب کے فیکلٹی اراکین نے حال ہی میں لکھنؤ میں منعقدہ یو پی سی ایس آئی کانفرنس میں اپنی نمایاں علمی موجودگی درج کرائی۔ پروفیسر آصف حسن نے ’مینوکا‘کے موضوع پر ایک لیکچر دیا، جس میں غ
پروفیسر آصف حسن


علی گڑھ، 20 فروری (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے شعبہ امراض قلب کے فیکلٹی اراکین نے حال ہی میں لکھنؤ میں منعقدہ یو پی سی ایس آئی کانفرنس میں اپنی نمایاں علمی موجودگی درج کرائی۔

پروفیسر آصف حسن نے ’مینوکا‘کے موضوع پر ایک لیکچر دیا، جس میں غیر رکاوٹی کورونری شریانوں کی بیماری میں سینے کے درد کے علاج و انتظام پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کورونری شریانوں کی بیماری کے مختلف پہلوؤں پر منعقدہ سائنسی اجلاس کی صدارت بھی کی۔

شعبے کے چیئرمین پروفیسر ملک اظہرالدین نے آٹومیٹک امپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈیفبریلیٹر کے ابھرتے ہوئے استعمال اور اس سے متعلق خدشات پر خطاب کیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر محمد شفیق عالم نے اتر پردیش کے میڈیکل کالجوں کے بہترین ڈی ایم طلبہ میں شامل ہونے پر گولڈ میڈل حاصل کیا، جبکہ مسٹر عباس اور سسٹر انومول کو بالترتیب کیتھ ٹیکنیشن اور نرسنگ اسٹاف کے طور پر بہترین ملازم کے اعزازات سے نوازا گیا۔

یو پی سی ایس آئی کے ایگزیکیٹیورکن کی حیثیت سے پروفیسر آصف حسن نے جے این ایم سی، اے ایم یو کا نام مستقبل میں اس باوقار کانفرنس کی میزبانی کے لیے تجویز کیا۔ پروفیسر اظہرالدین نے بتایا کہ شعبہ اس سے قبل سی ایس آئی پری ایوینٹ اور یو پی سی ایس آئی کے مِڈ ٹرم اجلاس کا انعقاد کر چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande