دہلی حکومت کا ایک سال مکمل، وزیر اعلیٰ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ
نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔ دہلی حکومت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کابینہ کے وزراءکے ساتھ جمعہ کو حکومت کا ایک سال کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت وعدوں کی نہیں کام کی حکومت ہے۔ وزیراعلی
دہلی حکومت کا ایک سال مکمل، وزیر اعلیٰ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ


نئی دہلی، 20 فروری (ہ س)۔

دہلی حکومت کو آج ایک سال مکمل ہو گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کابینہ کے وزراءکے ساتھ جمعہ کو حکومت کا ایک سال کا رپورٹ کارڈ جاری کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت وعدوں کی نہیں کام کی حکومت ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رپورٹ کارڈ گزشتہ سال کی محنت اور تبدیلی کے ٹھوس شواہد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے دہلی کو جمود سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہانے سے حل کی طرف جانے کی کوشش کی ہے، اشتہارات سے ترقی کی طرف۔ حکومت نے کاغذی کارروائی کم اور کام زیادہ کے اصول پر کام کیا ہے۔

ریکھا گپتا نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پچھلی حکومت نے صرف اشتہارات پر توجہ مرکوز کی، کام پر نہیں، لیکن دہلی حکومت پوسٹر یا ٹویٹ کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی، بلکہ کام کے کلچر کو تبدیل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتیں شور مچاتی تھیں جب کہ ان کی حکومت حل فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

تعلیم کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پبلسٹی پر زیادہ توجہ دی جبکہ ان کی حکومت نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت نے دہلی اسکول ایجوکیشن ایکٹ، 2025 کو پاس کرکے تعلیم میں شفافیت لانے کی کوشش کی ہے، اس طرح تعلیم کی تجارتی کاری کو روکا گیا ہے۔

ریکھا گپتا نے کہا کہ حکومت کا مقصد ہر اسکول میں اسمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کی بہبود کے لیے کئی اسکیموں پر کام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار کے 365 دنوں میں حکومت نے ہر روز عوامی بہتری کی طرف کم از کم ایک قدم آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 فروری کو کابینہ کی پہلی میٹنگ میں آیوشمان بھارت اسکیم کے حوالے سے ایک اہم فیصلہ لیا گیا، جو کہ صحت کی خدمات کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande