سائبر سیل نے ٹھگی کے شکار کے اکاونٹ میں 77,000 روپے واپس کرائے۔
مرزا پور، 20 فروری (ہ س) ضلع کی سٹی کوتوالی سائبر سیل ٹیم نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے دھوکہ دہی کی شکار خاتون کے اکاو¿نٹ میں 77,000 روپے واپس کرائے ۔ متاثرہ نے رقم ملنے پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے افسر دیاشنکر اوجھا
سائبر سیل نے ٹھگی کے شکار کے اکاونٹ میں 77,000 روپے واپس کرائے۔


مرزا پور، 20 فروری (ہ س) ضلع کی سٹی کوتوالی سائبر سیل ٹیم نے آن لائن شاپنگ کے ذریعے دھوکہ دہی کی شکار خاتون کے اکاو¿نٹ میں 77,000 روپے واپس کرائے ۔ متاثرہ نے رقم ملنے پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

سٹی کوتوالی پولیس اسٹیشن کے افسر دیاشنکر اوجھا نے جمعہ کے روز بتایا کہ واسلی گنج کے سنکٹموچن گلی کی رہنے والی سونم سریواستو نے 23 اکتوبر 2025 کو این سی آر پی پورٹل پر شکایت درج کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ایک کامرس شاپنگ سائٹ کے ذریعے اس کے ساتھ 77,000 روپے کا دھوکہ ہوا ہے۔ شکایت ملنے پر کوتوالی سٹی پولیس اسٹیشن کی سائبر سیل ٹیم نے معاملے کی جانچ شروع کردی۔

سائبر سیل نے تکنیکی تحقیقات کیں اور متعلقہ بینکنگ اداروں کے ساتھ رابطہ کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد، جمعہ کو متاثرہ کے اکاو¿نٹ میں 77,000 روپے کی پوری رقم واپس کر دی گئی۔ سونم سریواستو نے رقم واپس ملنے پر سائبر سیل ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ سائبر آگاہی مہم کے ایک حصے کے طور پر، پولیس نے انہیں آن لائن فراڈ کو روکنے کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور دوسروں کو خبردار کرنے پر زور دیا۔ سٹی انسپکٹر دیاشنکر اوجھا اور خاتون کانسٹیبل پارول سریواستو نے اس کارروائی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande