جموں و کشمیر حکومت نے سی ای او بانڈی پورہ کو معطل کردیا
جموں و کشمیر حکومت نے سی ای او بانڈی پورہ کو معطل کردیا سرینگر، 20 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے بلبیر کمار، چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) بانڈی پورہ کو ان کے طرز عمل کی تحقیقات کے لیے معطل کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ
جموں و کشمیر حکومت نے سی ای او بانڈی پورہ کو معطل کردیا


جموں و کشمیر حکومت نے سی ای او بانڈی پورہ کو معطل کردیا

سرینگر، 20 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے بلبیر کمار، چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) بانڈی پورہ کو ان کے طرز عمل کی تحقیقات کے لیے معطل کر دیا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کی طرف سے جاری کردہ 20 فروری 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 79-جے کے (تعلیم) کے مطابق، بلبیر کمار کو جموں و کشمیر سول سروسز (درجہ بندی، کنٹرول اور اپیل) رولز، 1956 کے رول 31 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان کے طرز عمل کی زیر التوا انکوائری، افسر معطلی کی مدت کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، کشمیر کے دفتر سے منسلک رہے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande