بس حادثہ کا شکار،19 مسافرین زخمی
حیدرآباد، 20 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع کے گاؤں اتکیالا پاڈومیں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا،جہاں آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک تیزرفتاربس بے قابو ہوکرقومی شاہراہ پرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں19مسافرین زخمی ہو
بس حادثہ کا شکار ۔19 مسافرین زخمی


حیدرآباد، 20 فروری(ہ س)۔ تلنگانہ کے جوگولامبا گدوال ضلع کے گاؤں اتکیالا پاڈومیں آج صبح ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا،جہاں آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک تیزرفتاربس بے قابو ہوکرقومی شاہراہ پرالٹ گئی جس کے نتیجہ میں19مسافرین زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بس حیدرآباد سے اننت پور کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور توازن کھوبیٹھااوربس سڑک پرہی الٹ گئی۔ شاہراہ سے گزرنے والے دیگرمسافروں نے فوری طورپرپولیس کواطلاع دی اورامدادی کام شروع کئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو فوری علاج کے لئے کرنول کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں بعض مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بس کے الٹنے کی وجہ سے ہائی وے پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔پولیس نے کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرایا۔ متعلقہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande