یوریا فرٹیلائزر بکنگ ایپ اب پوری ریاست میں کام کرےگی
حیدرآباد, 19 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو یوریا کے حصول میں ہونے والی دشواریوں سے بچانے کے لئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب فرٹیلائزر بکنگ ایپ کی خدمات کو پوری ریاست میں وسعت دی جا رہی ہے۔ریاستی وزیرزراعت ناگیشورراؤنے حال ہی میں اعل
یوریا فرٹیلائزر بکنگ ایپ اب پوری ریاست میں کام کرےگی


حیدرآباد, 19 فروری (ہ س)۔ تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو یوریا کے حصول میں ہونے والی دشواریوں سے بچانے کے لئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب فرٹیلائزر بکنگ ایپ کی خدمات کو پوری ریاست میں وسعت دی جا رہی ہے۔ریاستی وزیرزراعت ناگیشورراؤنے حال ہی میں اعلان کیا کہ پہلے مرحلہ میں پانچ اضلاع میں تجرباتی طورپرشروع کی گئی یہ ایپ اب آئندہ ربیع کے سیزن سے ریاست بھرکے تمام کسانوں کے لئے دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد کسانوں کو یوریا کی قلت سے بچانااورانہیں کھاد کی دکانوں پر طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی زحمت سے نجات دلانا ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ کسان گھر بیٹھے اپنے موبائل فون سے یوریاکی بکنگ کرسکیں گے جس سے نہ صرف ان کا قیمتی وقت بچے گابلکہ کھادکی دستیابی میں شفافیت بھی آئے گی۔ اس ڈیجیٹل سسٹم کے تحت کسان اپنے قریبی ڈیلرس کے پاس موجود یوریا کے اسٹاک کی تفصیلات معلوم کرسکتے ہیں اور اپنی پسند کے ڈیلرکاانتخاب کرکے پیشگی بکنگ کرواسکتے ہیں۔

بکنگ کے بعد کسان اپنی ضرورت کے مطابق براہ راست ڈیلرکے پاس جاکرکھادحاصل کرسکیں گے جس سے دکانوں پرانتظارکی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ وزیرزراعت نے واضح کیاکہ اس نظام سے یوریاکی بلیک مارکٹنگ اور زائد قیمتوں پر فروخت جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی کیونکہ کسانوں کو ان کی فصل کی ضرورت کے مطابق ہی یوریا فراہم کیا جائے گا۔۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande