اتر پردیش کے اوریا میں نہر میں کار گرگئی، میاں-بیوی سمیت تین افراد ہلاک
اوریہ، 19 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا تھانہ علاقے میں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کار نچلی گنگ نہر میں گر گئی ۔ حادثے میں دو مرد اور ایک عورت سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ رورہ
UP-AURAIYA-ROAD-ACCIDENT


اوریہ، 19 فروری (ہ س)۔ اتر پردیش کے اوریا ضلع کے اچھلدا تھانہ علاقے میں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک کار نچلی گنگ نہر میں گر گئی ۔ حادثے میں دو مرد اور ایک عورت سمیت تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ رورہ -سیفئی روڈ پر تروک پور گاوں کے قریب پیش آیا۔

واقعہ کے بارے میں لوگوں کو اس وقت پتہ چلا جب جمعرات کی صبح تقریباً 7 بجے راہگیروں نے نہر میں ایک کار کے ٹائر دیکھے اور کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ ظاہر کیا۔ گاو¿ں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی آس پاس کے گاو¿ں والے موقع پر پہنچ گئے۔ اچھلدا تھانہ انچارج پنکج مشرا پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے اور بچاو¿ کام شروع کیا۔ گاو¿ں والوں کی مدد سے ٹریکٹر کی مدد سے گاڑی کو نہر سے نکالا گیا۔ کار کے اندر دو مرد اور ایک عورت پھنسے ہوئے تھے۔ تینوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) اچھلدا لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

موقع پر پہنچے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر اندرمنی ترپاٹھی نے بتایا کہ جب گاو¿ں والوں نے کار کو نہر میں دیکھا تو انہوں نے فوراً ڈائل 112 پر اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور کار کو نہر سے باہر نکالا۔ کار کے اندر ایک خاتون اور دو مرد مردہ پائے گئے۔ مرنے والوں کی شناخت بابر پور کے رہنے والے راجیو کمار پوروال (60)، ان کے بیٹے شیوم (27) اور بیوی مدھو گپتا (55) کے طور پر کی گئی ہے۔ ابتدائی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ راجیو کمار پوروال بھرتھنا کے موتی گنج علاقے میں دالوں کا کاروبار کرتے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لواحقین کو اطلاع دی گئی۔

بیدھونا کے سرکل آفیسر پونیت مشرا نے کہا کہ ابتدائی اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی۔ تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande