
چنئی، 19 فروری (ہ س)۔ تمل ناڈو اسمبلی انتخابات سے پہلے، ڈی ایم ڈی کے نے ریاست کی حکمراں ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ جانکاری پارٹی جنرل سکریٹری پریم لتا نے دی۔ پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد میں حصہ لیا تھا، لیکن اس بار اتحاد کی بات چیت کے کئی دور ناکام ہونے کے بعد ڈی ایم ڈی کے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں پارٹی جنرل سکریٹری پریم لتا نے چنئی کے انا اریوالیم میںوزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن سے آج ملاقات کی۔ ڈی ایم ڈی کے خزانچی ایل سدھیش بھی کے میٹنگ کے دوران موجود تھے۔ ڈی ایم کی جانب سے کنیموجھی اور وزیر کے این نہروسمیت دیگر کئی رہنما موجود تھے۔ ڈی ایم ڈی کے نے 2021 کے تمل ناڈو اسمبلی انتخابات میں تنہا مقابلہ کیا لیکن کوئی بھی سیٹ جیتنے میں ناکام رہی۔
پارٹی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے اے آئی اے ڈی ایم کے کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ حال ہی میں، دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات اس وقت منظر عام پر آئے جب اے آئی ڈی ایم کے نے انہیں راجیہ سبھا کی نشست نہیں دی، جس سے پریم لتا ناراض ہوگئیں۔
ڈی ایم ڈی کے کواے آئی ڈی ایم کے -بی جے پی اتحاد میں شامل کرنے کے لیے مذاکرات کے کئی دور ہوئے۔ پہلے اے آئی اے ڈی ایم کے لیڈروں نے بات چیت کی، لیکن کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ڈی ایم ڈی کے کے ساتھ بات چیت کی، لیکن اس سے بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد