پروفیسر محمد محب الحق، اے ایم یو میں سیپی کیمی کے ڈائریکٹر مقرر
علی گڑھ، 19 فروری(ہ س )۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر محمد محب الحق کو سینٹر فار پروموشن آف ایجوکیشنل ایڈوانسمنٹ آف مسلمز اِن انڈیا (سیپی کیمی) بشمول بِرج کورسز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار دو سال ہوگی۔ پر
پروفیسر محب الھق


علی گڑھ، 19 فروری(ہ س )۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیات کے پروفیسر محمد محب الحق کو سینٹر فار پروموشن آف ایجوکیشنل ایڈوانسمنٹ آف مسلمز اِن انڈیا (سیپی کیمی) بشمول بِرج کورسز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی مدت کار دو سال ہوگی۔

پروفیسر محب الحق 23 سال سے زائد کا تدریسی و تحقیقی تجربہ رکھتے ہیں اور ان کے تخصص کے شعبوں میں اقلیتی حقوق، انسانی حقوق، سیاسی تشدد اور دہشت گردی، سیاست اور اسلام کا باہمی تعلق، بین الاقوامی تعلقات اور ہندوستانی سیاست شامل ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے موضوع پر، خصوصاً نیشنل کمیشن فار مائنارٹیز کے کردار کے حوالے سے، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

یونیورسٹی گولڈ میڈلسٹ اور صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر شنکر دیال شرما گولڈ میڈل برائے امتیاز پانے والے پروفیسر محب الحق ”انٹرنیشنل ٹیررزم اینڈ وائلنس: اے ہیومن رائٹس پرسپکیٹیو“کے مصنف ہیں۔ انہوں نے متعدد کتب میں ابواب تحریر کیے اور قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ جرائد میں تحقیقی مضامین شائع کیے ہیں۔ وہ کئی ریسرچ اسکالرز کی رہنمائی کر چکے ہیں اور مختلف قومی و بین الاقوامی کانفرنسوں میں تحقیقی مقالات پیش کر چکے ہیں۔

انہوں نے مختلف تعلیمی اور انتظامی ذمہ داریاں بھی سنبھالی ہیں، جن میں کوچنگ اینڈ گائیڈنس سینٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، یونیورسٹی ایکسٹینشن لیکچرز کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر، یونیورسٹی لٹریری اینڈ ڈیبیٹنگ کلب کے صدر، اور لیڈرشپ ڈیولپمنٹ پروگرامز کے کورس کوآرڈینیٹر کے عہدے شامل ہیں۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں، انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں اور علمی جرائد کے ادارتی بورڈز سے بھی وابستہ رہے ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande