شمالی ریلوے وادی میں چار نئی ریلوے لائنوں کے لیے فائنل لوکیشن سروے کر رہی ہے۔حکومت
جموں, 19 فروری (ہ س)حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ شمالی ریلوے کشمیر وادی میں چار نئی ریلوے لائنوں کے لیے فائنل لوکیشن سروے کر رہی ہے، جبکہ منصوبوں کی منظوری کے بعد متاثرہ زمین مالکان کو قانون کے مطابق معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی گ
Railway


جموں, 19 فروری (ہ س)حکومت نے قانون ساز اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ شمالی ریلوے کشمیر وادی میں چار نئی ریلوے لائنوں کے لیے فائنل لوکیشن سروے کر رہی ہے، جبکہ منصوبوں کی منظوری کے بعد متاثرہ زمین مالکان کو قانون کے مطابق معاوضہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

ایم ایل اے جاوید حسن بیگ کے سوال کے جواب میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ مجوزہ ریلوے لائنوں میں بارہمولہ–اڑی، سوپور–کپواڑہ، اننت ناگ–بجبہاڑہ–پہلگام اور کاکا پورہ–شوپیان شامل ہیں۔ حکومت کے مطابق ان منصوبوں کی الائنمنٹ متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے مشاورت کے بعد طے کی جا چکی ہے اور منظوری ملنے پر زمین، درختوں اور ڈھانچوں کے حصول کے لیے متاثرین کو قابل اطلاق قوانین کے تحت معاوضہ دیا جائے گا۔

حکومت نے زرعی زمین کے استعمال اور متاثرہ کسانوں کی بازآبادکاری سے متعلق خدشات پر واضح کیا کہ منصوبوں کے عمل درآمد کے دوران قانونی ضابطوں کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔

ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے کہا گیا کہ منصوبوں کو حکومت ہند کی منظوری کے بعد جنگلات کی کٹائی، مٹی کے کٹاؤ، آبی وسائل پر اثرات اور ماحولیاتی توازن جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید رہنما اصولوں کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔

حکومت نے مزید بتایا کہ منصوبوں کے دوران انڈین ریلوے اور مرکزی حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ مقامی مسائل کے حل اور سماجی و ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے میں شامل رہے ۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande