جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں او بی سی ریزرویشن پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا
جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں او بی سی ریزرویشن پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا جموں، 19 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن پر
Jk govt


جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں میں او بی سی ریزرویشن پر حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا

جموں، 19 فروری (ہ س)۔ جموں و کشمیر حکومت نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ پنچایتوں اور شہری بلدیاتی اداروں میں دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کے لیے ریزرویشن پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، اگرچہ اس کی گنجائش حال ہی میں پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ جموں و کشمیر لوکل باڈیز لاز (ترمیمی) ایکٹ 2024 میں رکھی گئی ہے۔

رکن اسمبلی سنیل شرماکے سوال کے جواب میں حکومت نے بتایا کہ 2024 کی ترمیم کے تحت دیہی اور شہری دونوں مقامی اداروں میں او بی سی ریزرویشن کی گنجائش فراہم کی گئی ہے۔ حکومت نے مزید کہا کہ او بی سی ریزرویشن کے تعین کے لیے تین رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے جس کی سربراہی جسٹس (ر) جنک راج کوتوال کر رہے ہیں۔حکومت کے مطابق کمیشن کی سفارشات فی الحال زیر غور ہیں اور اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande