لیفٹیننٹ جنرل نے مشرقی لداخ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
لیفٹیننٹ جنرل نے مشرقی لداخ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا لداخ، 19 فروری (ہ س)۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے لیہ میں ایئر موومنٹ کنٹرول سنٹر اور لاجسٹکس ہب کا دورہ کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں سیکورٹی صورتحال اور فوجی تیار
Ladakh


لیفٹیننٹ جنرل نے مشرقی لداخ میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

لداخ، 19 فروری (ہ س)۔ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے لیہ میں ایئر موومنٹ کنٹرول سنٹر اور لاجسٹکس ہب کا دورہ کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں سیکورٹی صورتحال اور فوجی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ فوج کے مطابق آرمی کمانڈر اس وقت لداخ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے منگل کو لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر کویندر گپتا سے بھی ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ 14 کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ہتیش بھلا بھی موجود تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے مشرقی لداخ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور تعینات دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بلند پہاڑی علاقوں میں تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور سخت موسمی حالات میں ان کی خدمات کو سراہا۔ فوج کے مطابق آرمی کمانڈر نے ایئر موومنٹ کنٹرول سنٹر اور لاجسٹکس ہب کا معائنہ کرتے ہوئے خطے میں مؤثر دفاعی نظام برقرار رکھنے کے لیے مضبوط لاجسٹک سپورٹ اور تیز رفتار نقل و حرکت کی اہمیت پر زور دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande