
علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)۔ سروجنی نائیڈو ہال میں طالبات کے لئے ایک صحت میلہ منعقد کیا گیا اور احتیاطی صحت نگہداشت اور صحت سے متعلق آگہی پر زور دیا گیا۔
پرووسٹ پروفیسرعروس الیاس کی رہنمائی میں منعقدہ اس پروگرام میں یونیورسٹی ہیلتھ سروس کی سابق چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فرح اشہر اور شعبہ امراض خواتین، جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کی پروفیسر شاہین انجم نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فرح اشہر نے ہاسٹل میں مقیم طالبات کے لیے صحت مند طرزِ زندگی اور متوازن غذا کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ پروفیسر شاہین انجم نے ماہواری سے متعلق آگہی اور حفظانِ صحت کے موضوع پر گفتگو کی۔
صحت کیمپ میں مفت طبی معائنہ، بنیادی اسکریننگ اور طبی مشاورت کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ پروگرام کی کنوینر رہائشی وارڈن مس ایمن فہیم تھیں، جبکہ ڈاکٹر رقیہ افروز نے پروگرام کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور اظہارِ تشکر کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ