فوڈ سیفٹی جموں کی ٹیم نے سڑے ہوئے گوشت اور مچھلی کو تلف کیا
فوڈ سیفٹی جموں کی ٹیم نے سڑے ہوئے گوشت اور مچھلی کو تلف کیا جموں، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی ہدایات پر رمضان المبارک سے قبل عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جموں ڈویژن کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گودام میں اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تقریباً
Food


فوڈ سیفٹی جموں کی ٹیم نے سڑے ہوئے گوشت اور مچھلی کو تلف کیا

جموں، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلی عمر عبداللہ کی ہدایات پر رمضان المبارک سے قبل عوامی صحت کے تحفظ کے لیے جموں ڈویژن کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گودام میں اچانک چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے تقریباً چھ ہزار کلو کچی مچھلی اور پانچ سو کلو سڑا ہوا گوشت ضبط کر کے تلف کر دیا۔ یہ کارروائی جموں میں ایک مچھلی کے گودام پر کی گئی، جس کی نگرانی کمشنر خوراک و ادویات سمیتا سیٹھی نے کی۔ کارروائی میں ضلع انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس اور جموں میونسپل کارپوریشن نے بھی تعاون کیا۔

حکام کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سو کارٹن مچھلی دس فروری کو آندھرا پردیش سے بغیر مناسب ٹھنڈک کے زمینی راستے کے ذریعے لائی گئی تھی، جس کے ابتدائی معائنے میں یہ انسانی استعمال کے لیے غیر محفوظ قرار دی گئی۔ اس کے علاوہ پانچ سو کلو سڑا ہوا گوشت بھی موقع پر ضبط کیا گیا جس سے شدید بدبو آ رہی تھی اور وہ انسانی صحت کے لیے مضر تھا۔

حکام نے بتایا کہ متعلقہ دکاندار کے خلاف فوڈ سیفٹی قانون کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے اور ادارے کا لائسنس منسوخ کیے جانے کا امکان ہے۔ شدید خلاف ورزیوں، غیر معیاری ذخیرہ اندوزی اور غیر محفوظ خوراک کی فراہمی پر مزید کارروائی بھی جاری ہے۔ محکمہ صحت و طبی تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے ملاوٹ اور غیر محفوظ خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی دہراتے ہوئے تمام اضلاع میں معائنہ مہم تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشتبہ ملاوٹ یا غیر محفوظ خوراک کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande