سُوراجیہ ہی اصل ترقی کا راستہ ہے: دیویندر فڑنویس
پونے کے شِو نیری قلعہ میں شِو جنم اوتسو کی تقریبپونے ، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بتائے ہوئے اصول ہی ہمہ جہت ترقی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب متعدد حکمراں اور ریاستیں مغل
Event-Maha-Shvaji-Jainti-CM


پونے کے شِو نیری قلعہ میں شِو جنم اوتسو کی تقریبپونے ، 19 فروری (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے بتائے ہوئے اصول ہی ہمہ جہت ترقی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب متعدد حکمراں اور ریاستیں مغلوں کی سرپرستی میں اپنی حکومتیں چلا رہی تھیں، تب شیواجی مہاراج نے رعایا کے سُوراجیہ کا قیام عمل میں لا کر ملک کو ایک نئی راہ دکھائی۔وہ پونے میں واقع تاریخی شِو نیری قلعہ پر منعقد شِو جنموتسو پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ فڑنویس کے مطابق، شیواجی مہاراج نے 18 پگڑ ذاتوں کے ماولوں کو ایک پرچم تلے جمع کر کے سُوراجیہ قائم کیا اور یہ اعلان کیا کہ اقتدار کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ رعایا کا ہوگا۔تقریب کے دوران نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ شیواجی مہاراج کے وژن سے ابھرنے والا سُوراجیہ آج بھی مثالی نظم و نسق کی تحریک دیتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ انہی افکار کی روشنی میں مہاراشٹر کو مضبوط، خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔نائب وزیر اعلیٰ سُنیترا پوار نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے لیے شِو نیری قلعہ صرف ایک تاریخی ورثہ نہیں تھا بلکہ یہ ان کے نظریات اور عملی جدوجہد کا سرچشمہ تھا۔اس تقریب میں وزیر آشیش شیلار، ایم ایل اے شرد سونونے، سابق ایم ایل اے اتل بینکے، ، ضلع کلکٹر جتیندر ڈوڈی، ضلع پریشد کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر چندرکانت واگھمارے، ضلع پولیس ادھیکش سندیپ سنگھ گل، ون سنرکشک آشیش ٹھاکرے، فلم اداکار ریتیش دیشمکھ اور مراٹھا سیوا سنگھ کے ریاستی صدر وجئے گھوگرے سمیت دیگر معزز شخصیات شریک رہیں۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande