صنفی مساوات اور محفوظ کیمپس کلچر کے فروغ کے لئے ایک روزہ بیداری پروگرام منعقد
صنفی مساوات اور محفوظ کیمپس کلچر کے فروغ کے لئے ایک روزہ بیداری پروگرام منعقد علی گڑھ، 19 فروری (ہ س)۔ ادارہ جاتی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) نے خواتین کی سلامتی کے موضوع پر ایک روزہ بیداری پروگرام شعبہ انگریزی کی رالے لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے منع
صنفی مساوات پروگرام


صنفی مساوات اور محفوظ کیمپس کلچر کے فروغ کے لئے ایک روزہ بیداری پروگرام منعقد

علی گڑھ، 19 فروری (ہ س)۔ ادارہ جاتی شکایات کمیٹی (آئی سی سی) نے خواتین کی سلامتی کے موضوع پر ایک روزہ بیداری پروگرام شعبہ انگریزی کی رالے لٹریری سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا۔ آئی سی سی لان میں منعقدہ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شاہینہ ترنم، چیئرپرسن شعبہ انگریزی نے ڈیجیٹل سلامتی کے موجودہ چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور طلبہ کے تحفظ کے لیے ادارہ جاتی نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایک اہم معاون نظام ہے جو نہ صرف شکایات کے ازالے کا فورم ہے بلکہ ایک احتیاطی اور حفاظتی پلیٹ فارم بھی ہے جو کیمپس میں باوقار اور محفوظ ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں آئی سی سی کی چیئر اور پریزائڈنگ آفیسر پروفیسر ثمینہ خان نے یونیورسٹی کو ایک شمولیتی اور محفوظ تعلیمی مقام بنانے میں کمیٹی کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جنسی ہراسانی سے متعلق آگہی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے روشنی ڈالی، کمیٹی کے دائرہ اختیار کی وضاحت کی اور اس کے ہمدردانہ اور رازداری پر مبنی طریقہ کار کو نمایاں کیا۔ انہوں نے جینڈر چیمپئنز اور آئی سی سی اراکین کی لگن اور خدمات کو بھی سراہا۔

اس پروگرام کے تحت مضمون نویسی، تخلیقی تحریر اور پوسٹر سازی کے مقابلوں میں 300 سے زائد طلبہ نے شرکت کی، جس سے صنفی حساسیت اور ڈیجیٹل ذمہ داری جیسے موضوعات میں طلبہ کی بھرپور دلچسپی ظاہر ہوئی۔ پروگرام کی نظامت ادبہ فاطمہ نے کی۔ اس موقع پر فیکلٹی کوآرڈینیٹرز، آئی سی سی اراکین اور طلبہ نمائندگان موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande