کانگریس اراکین اسمبلی کا ایوان کے باہر احتجاج
جموں, 19 فروری (ہ س)۔ کانگریس کے ارکان اسمبلی عرفان لون اور افتخار احمد نے جمعرات کو جموں و کشمیر سے باہر کشمیریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور ایسے واقعات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔ عرفان ل
کانگریس اراکین اسمبلی کا ایوان کے باہر احتجاج


جموں, 19 فروری (ہ س)۔

کانگریس کے ارکان اسمبلی عرفان لون اور افتخار احمد نے جمعرات کو جموں و کشمیر سے باہر کشمیریوں کو مبینہ طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا اور ایسے واقعات فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔

عرفان لون ہاتھ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنا بند کرو کا پمفلٹ اٹھائے ہوئے تھے جبکہ افتخار احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس احتجاج میں راجوری کے دیگر اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

اراکین اسمبلی نے راجستھان کی ایک یونیورسٹی میں کشمیری نرسنگ طلبہ کے ساتھ مبینہ ہراسانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورس کی منظوری کے معاملے پر احتجاج کے دوران طلبہ پر حملہ کیا گیا جس میں چار طلبہ زخمی ہوئے، جبکہ ایک طالبہ کے ساتھ بدسلوکی بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہ معاملہ ایوان میں اٹھائیں گے۔

عرفان لون اور افتخار احمد نے وزیر اعظم اور مرکزی وزیر داخلہ سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے واقعات کا سدباب کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande