
اہم عالمی تکنیکی کمپنیوں سے کریں گے ون ٹو ون بات چیت
اے آئی سے اقتصادی ترقی اور گڈ گورننس کو مضبوط کرے گا مدھیہ پردیش
بھوپال، 19 فروری (ہ س)۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو جمعہ 20 فروری کو نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ-2026 میں شامل ہوں گے۔ سمٹ میں وہ اعلیٰ سطحی پینل سے بات چیت کریں گے۔ اس میں ریاستی سطح پر اے آئی کے استعمال سے اقتصادی ترقی کو رفتار دینے، ڈیجیٹل گڈ گورننس کو مضبوط بنانے اور مضبوط انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) تیار کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو اے آئی کمپیوٹنگ، سائبر سیکورٹی ڈھانچے، کلاؤڈ ایکو سسٹم، جنریٹیو اے آئی انضمام اور ڈیجیٹل خدمات کے شعبے میں سرکردہ اہم عالمی تکنیکی کمپنیوں کے ساتھ ون ٹو ون میٹنگ بھی کریں گے۔ میٹنگ میں ایڈوانسڈ سیمی کنڈکٹر ایکسلریشن، کلاوڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا سینٹر اور سوورین اے آئی ماڈلنگ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو ٹیئر-2 شہروں سے ابھر رہے اسٹارٹ اپس اور نئے اختراع کاروں سے بھی ملاقات کر کے ان کے اے آئی پر مبنی کاموں کی جانکاری لیں گے۔
سمٹ میں مدھیہ پردیش پویلین ہال 4، پہلی منزل، بوتھ نمبر 4 ایف -32 اور 4 ایف -34 میں ’’اے آئی انیبلڈ گورننس فار این ایمپاورڈ بھارت‘‘ تھیم پر لگایا گیا ہے۔ اس میں 14 اے آئی اسٹارٹ اپس، آئی آئی ٹی اندور اور آئی آئی ٹی آئی درشٹی سی پی ایس فاونڈیشن جیسے تعلیمی ادارے اور 4 اہم سرکاری محکمے شامل ہیں۔ مدھیہ پردیش پویلین میں زمینی سطح پر نافذ کیے جا چکے اے آئی حل پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ پویلین ظاہر کرتا ہے کہ شفافیت بڑھانے، خدمات وقت پر پہنچانے اور بہتر فیصلے لینے کے لیے اے آئی کا استعمال نظامِ حکومت میں کیسے کیا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کا محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی، ایم پی ایس ای ڈی سی کے تعاون سے، اس قومی پلیٹ فارم پر ریاست کی منصوبہ بند اور ہدف پر مبنی اے آئی پہلوں کو پیش کر رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن