
بھاگلپور، 19 فروری (ہ س)۔ کشن گنج میں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار محکمہ کانکنی کے دو ملازمین کو جمعرات کے روز بھاگلپور ویجیلنس عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ کشن گنج ضلع میں ویجیلنس ڈپارٹمنٹ نے محکمہ کان کنی کے دو ملازمین کو 15,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
گرفتار ملزمین میں محکمہ کانکنی کے ہیڈ کلرک اشوک کمار چودھری اور چپراسی سروج کمار سنگھ شامل ہیں۔ انہیں ٹاؤن تھانہ علاقہ کے ڈوموریہ میں چائے کے اسٹال سے گرفتار کیا گیا۔ یہ رشوت شکایت کنندہ محمد حبیب عالم سے مانگی گئی۔
شکایت ملنے کے بعد پٹنہ سے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے جال بچھا کر دونوں ملزمین کو رشوت لیتے ہوئے پکڑ لیا۔
ہیڈ کلرک اشوک کمار چودھری کو 8000 روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک چپراسی سروج کمار سنگھ کو 7000 روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا۔
ویجیلنس کے ڈی ایس پی محمد آصف اقبال انصاری نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمین پر پر غیر قانونی دولت رکھنے کا بھی الزام ہے، اسے گرفتا رکر کے بھاگلپور ویجیلنس عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan