اے ایم یو کے طالب علم محمد ارسلان کے انتقال پر تعزیتی جلسہ کا اہتمام
علی گڑھ, 19 فروری (ہ س) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں بی اے (انگریزی) چہارم سمسٹر کے طالب علم محمد ارسلان کے ناگہانی انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کی تعلیمی زندگی اور ان کی شخصی خوبیوں کے تذکرے کے ساتھ انہیں
تعزیتی جلسہ اے ایم یو طالب علم


علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں بی اے (انگریزی) چہارم سمسٹر کے طالب علم محمد ارسلان کے ناگہانی انتقال پر ایک تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں مرحوم کی تعلیمی زندگی اور ان کی شخصی خوبیوں کے تذکرے کے ساتھ انہیں ایک محنتی اور بااخلاق طالب علم کے طور پر یاد کیا گیا۔ شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر شاہینہ ترنم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ سے دلی تعزیت کی۔

سینئر اساتذہ پروفیسر ایم رضوان خان، پروفیسر ایم عاصم صدیقی، پروفیسر ثمینہ خان اور ڈاکٹر ادیبہ فیاض نے مرحوم طالب علم کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ مقررین نے انہیں اخلاص اور شائستہ مزاجی کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جانے والا طالب علم قرار دیا۔ ان کے ایک قریبی ہم جماعت نے بھی اظہار خیال کیا اور گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر مرحوم کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande