اے ایم یو گرلز اسکول میں ڈسپلن مانیٹرز کے اعزاز میں تقریب منعقد
علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گرلز اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی سیشن 2025–2026 کے ڈسپلن مانیٹرز کی خدمات کے اعتراف میں انھیں یادگاری نشان اور اسناد پیش کی گئیں۔ڈسپلن مانیٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ آئندہ بھی اسی
گرلس اسکول پروگرام


علی گڑھ, 19 فروری (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی گرلز اسکول میں منعقدہ ایک تقریب میں تعلیمی سیشن 2025–2026 کے ڈسپلن مانیٹرز کی خدمات کے اعتراف میں انھیں یادگاری نشان اور اسناد پیش کی گئیں۔ڈسپلن مانیٹرز کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ آئندہ بھی اسی عزم اور جوش کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔

تقریب میں پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور نائب پرنسپل محترمہ الکا اگروال نے شرکت کی۔ کلچرل کوآرڈینیٹر محترمہ عرشی ظفر خان بھی اس موقع پر موجود تھیں، جبکہ پرو پروکٹرز محترمہ حما مختار، محترمہ بشریٰ کرمانی، جناب امتیاز عالم، جناب فرہاد علی، محترمہ انجم فاطمہ، ڈاکٹر وسیم رضا خان، محترمہ تعبیر اور جناب جاوید عالم بھی موجود رہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande