107 موبائل فونس ایس۔پی۔اکھل مہاجن کے ہاتھوں متاثرین میں تقسیم
حیدرآباد, 19 فروری (ہ س)۔ عادل آباد ۔ ضلع ایس۔ پی۔ اکھل مہاجن نے کہا کہ آج کے دورمیں موبائیل فون عوام کی زندگی کاایک حصہ بن گیاہے‌ بغیر فون کے کوئی کام نہیں ہوسکتا۔اس کی کافی اہمیت بڑھ گئی ہے۔تاہم کسی بنا اگرفون گم ہوجائے یاپھرچوری ہوجائے توپری
107 موبائل فونس ایس۔پی۔اکھیل مہاجن کے ہاتھوں متاثرین میں تقسیم


حیدرآباد, 19 فروری (ہ س)۔

عادل آباد ۔ ضلع ایس۔ پی۔ اکھل مہاجن نے کہا کہ آج کے دورمیں موبائیل فون عوام کی زندگی کاایک حصہ بن گیاہے‌ بغیر فون کے کوئی کام نہیں ہوسکتا۔اس کی کافی اہمیت بڑھ گئی ہے۔تاہم کسی بنا اگرفون گم ہوجائے یاپھرچوری ہوجائے توپریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ایسے میں ویب سائٹhttps://www. Ceir.gov.in یا پھر کسی قریبی پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوسکتے ہیں۔وہ آج پولیس ہیڈکوارٹرس کانفرنس ہال میں متاثرین کے گمشدہ ،مسروقہ موبائل فونس کی متاثرین تقسیم وفراہمی عمل میں لانے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے بتایاکہ ضلع بھرمیں107موبائیل فونس جس کی مالیت تقریبا 5۔12لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ آخرمیں ضلع ایس پی۔نے بتایاکہ موبائیل فون کے 2چوروں کوگرفتارکرلیا گیا۔ انھوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ موبائیل فون کی خریدی کے دوران اصل اسنادات داخل کریں اورمحتاط رہیں۔اس موقع پرڈی۔ ایس۔ پی۔ ایل جیون ریڈی،خصوصی ٹیم کےآر۔ایس‌آئی گوپی کرشنا،ایم اےریاض،ماجداوردیگرموجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande