
سنبھل، 18 فروری (ہ س)۔
اتر پردیش میں سنبھل ضلع کے صدر کوتوالی علاقے میں واقع شاہی جامع مسجد کے سربراہ ظفر علی نے بدھ کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو خط لکھ کر مسجد کو پینٹ کرنے اور وائٹ واش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شاہی جامع مسجد کی مسجد انتظامیہ کمیٹی کے سربراہ ظفر علی نے اے ایس آئی کو خط میں لکھا کہ شاہی جامع مسجد کی پچھلے سال کرائی گئی پینٹنگ بارش اور دھول کے سبب خراب ہو گئی ہے ۔
اس سلسلے میں شاہی جامع مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر ظفر علی نے بتایا کہ مطالبہ یہی ہے کہ ہر سال جیسے رمضان میں پینٹنگ اور وائٹ واش اور تزئین و آرائش ہوگی ہے ۔پچھلے سال بھی اے ایس آئی نے کرائی تھی اس بار بھی وقت رہتے کرا دیں کیونکہ رمضان کا مہینہ کل (جمعرات) سے شروع ہونے والا ہے۔ ہم نے خط میں یہی مطالبہ کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ