
رائے بریلی، 18 فروری (ہ س) اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں بدھ کو ایک سڑک حادثے میں باپ بیٹے سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ زخمیوں کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔
ڈیہہ پولیس اسٹیشن کے انچارج جتیندر موہن نے بتایا کہ گوپال پور پاور ہاو¿س کے قریب ایک بے قابو کار درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کار میں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ دو نوجوان زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت بلند شہر کے رہنے والے مکیش (40)، اس کے بیٹے کنال (20) اور کنال کے ماموں رامو (20) جو علی گڑھ کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی چندر مشرا اور ابھیشیک سنگھ جو کہ پرتاپ گڑھ کے رہنے والے ہیں، ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
اسٹیشن ہاو¿س آفیسر جتیندر موہن نے بتایا کہ کار میں سوار تین رشتہ داروں کے ساتھ رائے بریلی ریلوے اسٹیشن سے پرتاپ گڑھ کے سنگی پور واپس آرہے تھے۔ حادثہ کار کی تیز رفتاری اور ممکنہ طور پر غنودگی یا کنٹرول کھو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی