
سرینگر میں آگ کی واردات پر فوری طور پر قابو پالیا گیا ہے
سرینگر، 18 فروری (ہ س)۔ لال بازار سرینگر میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ فائر کنٹرول روم بٹاملو کو آگ کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد فائر اسٹیشن نوشہرہ، فائر اسٹیشن حضرت بل اور فائر اسٹیشن ایم آر گنج کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ موقع واردات ہر پہنچنے کے بعد پتہ چلا کہ ایک تین منزلہ رہائشی مکان کے اوپری حصے میں آگ نمودار ہوئی تھی۔ فائر فائٹنگ آپریشن بیک وقت شروع کیا گیا اور تھوڑی دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس واقعے میں ایک تین منزلہ مکان جس کا اوپر والا حصہ آگ کی لپیٹ میں تھا اور ایک ہی مکان کے ساتھ ایک اور تین رہائشی مکان متاثر ہوا۔ یہ کاروائی ڈی جی ایف اینڈ ای ایس آلوک کمار کی نگرانی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف اینڈ ای ایس کمانڈ سرینگر ڈاکٹر میر عاقب حسین اور موبلائزنگ آفیسر اعجاز احمد شاہ کی رہنمائی میں کی گئی۔ آگ لگنے کے بارے میں تحقیقات جاری ہے، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir