
رمضان المبارک کا آغاز، رویت ہلال کمیٹی علی گڑھ نے کیا اعلان
علی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی علی گڑھ کا شاہی جامع مسجد میں اجلاس منعقد ہوا۔ صبح سے موسم خراب ہونے اور رک رک بارش ہونے کے سبب چاند نہین دیکھا جاسکا لیکن کئی شہروں سے چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی علیگڑھ کے ذمہ داران نے رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا۔ شاہی جامع مسجد کے امام حضرت مولانا مفتی محمود الحسن قاسمی نے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے باضابطہ اعلان کردیا۔ پہلا روزہ 19 فروری بروز جمعرات کو رکھا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ عصر کی نما ز کے وقت سے ہی رویت ہال کمیٹی علی گڑھ کے ذمہ داران جامع مسجد میں موجود تھے مغرب کی نماز کے فوری بعد چاند دیکھنےکی دوربین سے بھی کوشش کی گئی لیکن چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ذمہ داران نے کئی شہروں کی تصدیق کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا اس کے ساتھ ہی مسلمانانِ علی گڑھ میں خوشی کی فضاء دیکھی گئی۔ مساجد میں نماز کی تیاریاں تیز ہوگئیں اور لوگوں نے ایک دوسرے کو رمضان مبارک کی مبارکباد دی۔ رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ میں مفتی محمود الحسق قاسمی، حاجی محمد سفیان، مفتی محمد راشد، محمد مسلم باری، مکرم علی صدیقی،محمد سلمان امتیاز، محمد ریحان،محمد مسعود شیراز سمیت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ