پیرا میڈیکل کالج میں فزیوتھراپی کے پہلے بیچ کی تقریب تقسیم اسناد منعقد
پیرا میڈیکل کالج میں فزیوتھراپی کے پہلے بیچ کی تقریب تقسیم اسناد منعقد علی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔ اے ایم یو کے پیرا میڈیکل کالج میں فزیوتھریپی کے 2021 بیچ کی پہلی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے فارغ التحصیل طلبہ کو ا
کنوکیشن پیرا میڈیکل کالج


پیرا میڈیکل کالج میں فزیوتھراپی کے پہلے بیچ کی تقریب تقسیم اسناد منعقد

علی گڑھ، 18 فروری (ہ س)۔ اے ایم یو کے پیرا میڈیکل کالج میں فزیوتھریپی کے 2021 بیچ کی پہلی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے فارغ التحصیل طلبہ کو ان کی محنت، ثابت قدمی اور تعلیمی امتیاز پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کے روشن پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا بیچ طلبہ کی انتھک محنت اور پیرا میڈیکل و صحت عامہ کی تعلیم کے میدان میں اے ایم یو کے بڑھتے ہوئے وقار کی علامت ہے۔

پروفیسر علی نے فزیوتھراپی کے مینٹر ڈاکٹر غفران جلیل اور دیگر اساتذہ کے ہمراہ فارغ التحصیل طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پیشہ ورانہ دیانت، اخلاقی اقدار اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار کو اپنی عملی زندگی میں برقرار رکھنے کی نصیحت کی۔ پروگرام کے دوران گزشتہ برسوں میں فزیوتھراپی کے طلبہ کی تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande