جموں و کشمیر کے ایم پی کی فنڈس کے استمعال کی تحقیقات کی جائے : تنویر صادق
جموں, 18 فروری (ہ س)رکن اسمبلی تنویـر صادق نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر جموں کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خطے کی نمائندگی کرنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کے فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جموں و کشمیر ق
Tanveer


جموں, 18 فروری (ہ س)رکن اسمبلی تنویـر صادق نے بدھ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی پر جموں کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خطے کی نمائندگی کرنے والے ایک رکن پارلیمنٹ کے فنڈز کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں کے عوام کی خیر خواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ پونچھ اور راجوری کے عوام کو ایک قبائلی رہنما کو پارلیمنٹ میں نامزد کر کے مناسب نمائندگی دی گئی ہے، مگر الزام ہے کہ خطے کے لیے مختص فنڈز اتر پردیش میں خرچ کیے گئے۔تنویـر صادق نے کہا کہ اتر پردیش میں پہلے ہی 80 ارکان پارلیمنٹ موجود ہیں اور جموں و کشمیر سے فنڈز باہر منتقل کرنے کی کوئی منطق سمجھ نہیں آتی۔ انہوں نے اس اقدام کو جموں و کشمیر کے اضلاع پونچھ اور راجوری کے عوام کے ساتھ ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ ترقیاتی رقوم اسی خطے کی بہتری پر خرچ ہونی چاہئیں جس کی نمائندگی منتخب نمائندہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید الزام لگایا کہ یہ فنڈز چند مخصوص کمپنیوں کے ذریعے خرچ کیے گئے اور معاملے میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande