دو سسٹم اور ویسٹرن ڈسٹربنس سے ایم پی کا موسم بدلے گا، 22 اضلاع میں آندھی-بارش کا الرٹ
بھوپال، 18 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر موسم کروٹ لینے جا رہا ہے۔ ریاست کے 22 اضلاع میں بدھ کو آندھی، بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان میں اندور، گوالیار اور اجین سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دو سائیکل
ایم پی موسم کی علامتی تصویر


بھوپال، 18 فروری (ہ س)۔ مدھیہ پردیش میں ایک بار پھر موسم کروٹ لینے جا رہا ہے۔ ریاست کے 22 اضلاع میں بدھ کو آندھی، بارش اور گرج چمک کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ان میں اندور، گوالیار اور اجین سمیت کئی اضلاع شامل ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، دو سائیکلونک سرکولیشن اور ایک ویسٹرن ڈسٹربنس سرگرم ہیں، جن کے سبب زیادہ تر اضلاع میں موسم کا اثر دکھائی دے گا۔ منگل کی رات رتلام ضلع کے مختلف علاقوں میں بارش درج کی گئی۔ جمعرات کو بھی گوالیار-چمبل خطے میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بدھ کو جن اضلاع میں بارش کے آثار ہیں، ان میں اندور، اجین، گوالیار، دھار، علی راجپور، جھابوا، رتلام، شاجاپور، راج گڑھ، آگر-مالوا، نیمچ، مندسور، گنا، اشوک نگر، شیوپوری، شوپور، مورینا، بھنڈ، دتیا، نیواڑی، ٹیکم گڑھ اور چھترپور شامل ہیں۔ وہیں بھوپال، بڑوانی، کھرگون، دیواس، سیہور، ودیشا، ساگر، دموہ، پنا اور ستنا میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کو بھی گوالیار، بھنڈ، دتیا، شیوپوری، نیواڑی، ٹیکم گڑھ اور چھترپور میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے بعد سسٹم کمزور پڑ جائے گا اور کسی بھی ضلع میں بارش یا گرج چمک کا الرٹ نہیں رہے گا۔

ریاست میں فی الحال ہلکی سردی کا اثر بنا رہے گا۔ رات اور صبح کے وقت ٹھنڈ محسوس ہوگی۔ زیادہ تر شہروں میں رات کا درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے اوپر بنا رہے گا، جبکہ دن کا درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس کے پار پہنچ سکتا ہے۔ 18 فروری کو 22 اضلاع میں بارش، گرج چمک اور کہیں کہیں آندھی کا امکان۔ رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ 19 فروری کو گوالیار-چمبل خطے کے کچھ اضلاع میں سسٹم کا اثر جاری رہے گا۔

نئے سسٹم کے سرگرم ہونے سے پہلے دن اور رات کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا۔ منگل کی رات کٹنی ضلع کا کروندی سب سے ٹھنڈا رہا، جہاں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ شہڈول کے کلیان پور میں 8.1 ڈگری، پچمڑھی میں 8.8 ڈگری اور ریوا میں 9.6 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت درج ہوا۔ چترکوٹ، امریا اور منڈلا میں پارہ 11 ڈگری سے نیچے رہا۔ بڑے شہروں میں بھوپال میں 14 ڈگری، اندور میں 16.8 ڈگری، گوالیار میں 13 ڈگری، اجین میں 16.2 ڈگری اور جبل پور میں 13.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ دن کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ منگل کو ریاست کے 20 سے زیادہ اضلاع میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس یا اس سے زیادہ رہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande