جموں میں بھی نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کی جائے : یوا راجپوت سبھا
جموں،18 فروری(ہ س)۔ نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کے مطالبے کو لے کر جموں میں قانون کے طلبہ اور یووا راجپوت سبھا نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیشنل لاء یونیورسٹی کو صرف کشمیر تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ جموں میں بھی اس کا قیام عمل میں لای
جموں میں بھی نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کی جائے : یوا راجپوت سبھا


جموں،18 فروری(ہ س)۔

نیشنل لاء یونیورسٹی کے قیام کے مطالبے کو لے کر جموں میں قانون کے طلبہ اور یووا راجپوت سبھا نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نیشنل لاء یونیورسٹی کو صرف کشمیر تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ جموں میں بھی اس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ یہاں کے طلبہ کو مساوی مواقع فراہم ہوں۔ احتجاج کے دوران طلبہ اور تنظیم کے ارکان نے سکریٹریٹ کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا۔ موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کشمیر میں یونیورسٹی قائم کی جا سکتی ہے تو جموں کے طلبہ کے مفادات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی نیشنل لاء یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ علاقائی توازن اور تعلیمی مساوات کو یقینی بنایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande