ایل جی نے شنکر آچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھا
جموں،18 فروری(ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹرا میں آدی شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور قصبے کی ترقی کے لیے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ تقریباً ساٹھ برس بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے، جس کا تصور
Lg


جموں،18 فروری(ہ س)۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹرا میں آدی شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور قصبے کی ترقی کے لیے کئی بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔ حکام کے مطابق یہ منصوبہ تقریباً ساٹھ برس بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے، جس کا تصور 1967 میں پیش کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کٹرا میں دیوی ماتاؤں کے عالمی عجائب گھر کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا، جو شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے تحت قائم ہوگا۔ کٹرا ضلع ریاسی میں واقع ماتا کے دربار کا بیس کیمپ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آدی شنکراچاریہ نے ملک بھر کا دورہ کیا اور چار مٹھ قائم کیے، جبکہ کشمیر کے سری نگر میں موجود شنکراچاریہ مندر ہر سال ہزاروں یاتریوں کی عقیدت کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کٹرا میں ایک شاندار مندر اور مقامی دیوتا کے لیے بھی عبادت گاہ تعمیر کی جائے گی۔ شرائن بورڈ نے اس منصوبے کے تحت رابطہ سڑک، بنیادی سہولیات اور پچاس دکانوں کی تعمیر سمیت 31.51 کروڑ روپے کے اخراجات کی تجویز دی ہے۔ مندر کے لیے 41 کنال اراضی مقامی مالکان نے عطیہ کی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ کٹرا میں دیوں کا عالمی عجائب گھر اور روشنی و آواز کا پروگرام بھی تیار کیا جائے گا، جس کی طرز سومناتھ مندر اور اسٹیچو آف یونٹی جیسے منصوبوں پر ہوگی۔یاتریوں کی سہولت کے لیے کٹرا سے شیو کھوری تک ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ دونوں مقامات پر ہیلی پیڈ کی تعمیر آخری مرحلے میں ہے اور توقع ہے کہ آئندہ تین ماہ میں یہ سروس شروع ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ٹریبونل کی سفارشات کے مطابق گھوڑے والوں اور مزدوروں کی مرحلہ وار بازآبادکاری کی ذمہ داری شرائن بورڈ نے سنبھال لی ہے۔ گزشتہ سیلاب کے دوران شرائن بورڈ نے صحت کیمپ لگائے، ضروری سامان فراہم کیا اور متاثرہ علاقوں میں 15 اسکولوں کی تعمیر نو بھی کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کٹرا کی ہمہ جہتی ترقی اور جدید بنیادی ڈھانچے کے لیے انتظامیہ اور بلدیہ کے ساتھ مل کر مالی تعاون جاری رکھا جائے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande