
طلبہ کے سوالات نے نئی نسل کی علمی و دینی دلچسپی کو اجاگر کیانئی دہلینوگڈھ،18فروری(ہ س)۔
خیر پبلک اسکول نوگڈھ میں بچوں کے درمیان استقبالِ رمضان اور روزے کے مختلف فوائد کے موضوع پر ایک بامقصد پروگرام منعقد ہوا۔ اس نشست میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور دینی و سماجی پہلوو¿ں پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی جمعیت اہلحدیث کے امیر شیخ محمد ابراہیم مدنی نے شاندار خطاب کیا اور طلبہ کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دیے۔ انہوں نے روزے کی روحانیت، تقویٰ کی اہمیت اور رمضان المبارک کی دینی برکات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ انسان کی شخصیت سازی اور اصلاحِ نفس کا بہترین موقع ہے۔
طبی نقطہ نظر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر افتخار احمد (ششہنیاں) نے میڈیکل سائنس کی روشنی میں روزے کے فوائد بیان کیے اور بتایا کہ رمضان المبارک صحت کے لیے نہایت مفید ہے، جو جسم کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور کئی مہلک امراض سے شفا یابی کا ذریعہ بنتا ہے۔مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روزے کے سماجی فوائد نہایت اہم ہیں۔ اجتماعی افطار، عید ملن اور رمضان میں انفاق و خیرات کے بڑھتے ہوئے جذبے سے معاشرے میں بھائی چارہ، ہمدردی اور اتحاد کو فروغ ملتا ہے، جس سے دیگر مذاہب کے افراد بھی مستفید ہوتے ہیں۔ روزہ دراصل ایک عملی ٹریننگ ہے جو انسان کو نظم و ضبط، صبر اور تنظیم کا سبق دیتی ہے۔پروگرام کی نظامت نوگڈھ حلقہ کے ناظم شیخ محمد ہاشم سلفی نے بخوبی انجام دی، جس سے پوری نشست منظم اور مو¿ثر رہی۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے نہایت عمدہ اور فکر انگیز سوالات پیش کیے، جن سے اندازہ ہوا کہ نئی نسل دینی امور کے ساتھ دیگر موضوعات پر بھی معلومات حاصل کرنے کی شدید خواہش رکھتی ہے۔کامیاب اور شاندار پروگرام کے انعقاد پر زید بھائی اور ریاض بھائی کو دلی مبارک باد پیش کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais